اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے کہا ہےکہ امریکہ نے سب سےپہلے ایبولا وائرس بنایا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے اب تک چھے ہزار نو سو اٹھائيس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے کہا ہےکہ اس ملک کے باشندے مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کی پامالی کے جرم میں امریکہ پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ قابل ذکرہے حال ہی میں اقوام متحدہ نے ایک قرارداد منطور کرکے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی تھی۔ شمالی کوریا کا یہ ردعمل اسی قرارداد کے خلاف ہے۔ پیونگ یانگ میں مظاہرین نے امریکہ کو اپنے ملک کے خلاف قرار داد کا ذمہ دار قراردیا ہے۔
.......
/169